رینالہ خورد: مسافر بس ٹرک سے جا ٹکرائی، ایک خاتون جاں بحق، 8 افراد زخمی

رینالہ خورد: (نامہ نگار) قومی شاہراہ رینالہ خورد بائی پاس پر چکنمبر 21 ٹو ایل کے قریب تیز رفتار مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور جاں بحق خاتون کی نعش سمیت تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے میں اللہ رکھی زوجہ حنیف موقع پر جاں بحق ہوگئیں، جبکہ زخمیوں میں تین مرد اقبال، اویس اور عابد جبکہ پانچ خواتین مونا، قدسیہ، سمرہ، حلیمہ اور مہک شامل ہیں۔ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آنے کا بتایا گیا ہے۔ واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے کارروائی شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے