گھر میں نقب، ساڑھے 4 لاکھ روپے اور ایک تولہ سونا چور لے اڑے

رینالہ خورد (نامہ نگار): نواحی گاؤں 22 ڈی میں نامعلوم چور مقامی تاجر غلام نبی کے گھر سے لاکھوں روپے نقدی، سونا اور دیگر قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرلیے اور واردات کی تحقیقات شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق نامعلوم چور رات کے وقت تاجر غلام نبی کے گھر میں داخل ہوئے اور ایک کمرے میں موجود 4 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی اور ایک تولہ سونا چوری کرلیا۔ ملزمان گھر میں موجود دیگر قیمتی سامان بھی ساتھ لے گئے اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے واردات کا جائزہ لینے کے بعد شواہد اکٹھے کیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واردات میں ملوث ملزمان کا سراغ لگانے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ چوروں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائی کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے