جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا اعتراف، امریکی رکنِ کانگریس کا وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے نام تعریفی خط

واشنگٹن(کیو این این ورلڈ) امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور امن مذاکرات میں پاکستان کے اہم کردار کو عالمی سطح پر سراہا گیا ہے، امریکی رکنِ کانگریس جیک برگمین نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے نام تعریفی خط ارسال کیا ہے۔

کانگریشنل پاکستان کاکس کی جانب سے پاکستان کی سیاسی و عسکری قیادت کے لیے مخلصانہ تشکر اور قدردانی کا اظہار کیا گیا ہے۔ جیک برگمین نے اپنے خط میں کہا کہ پاکستان کی جانب سے امریکا اور ایران کو مذاکرات کی میز پر لانا دانشمندانہ سفارتکاری اور بہترین ریاستی بصیرت کا واضح ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ جاری امن مذاکرات میں پاکستانی سیاسی و عسکری قیادت کی رہنمائی قابلِ ستائش ہے اور وہ اس مثبت کردار پر دلی طور پر مشکور ہیں۔ امریکی رکنِ کانگریس کے مطابق پاکستان اور امریکا کے تعلقات خطے کے امن و استحکام کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

جیک برگمین کا کہنا تھا کہ وائٹ ہاؤس اور امریکی کانگریس بھی پاکستان کے مثبت اور تعمیری سفارتی کردار کا کھلے عام اعتراف کر چکے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاک امریکا اسٹریٹجک تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے وہ جلد پاکستان کا دورہ کریں گے۔

https://x.com/PTVNewsOfficial/status/2055632796564193746?s=20

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے