معرکہ حق : پاک فوج کے جانبازوں کو خراجِ تحسین

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ) معرکہ حق میں عظیم الشان فتح کو ایک سال مکمل ہونے پر کیو این این ورلڈ (قومی نیوز نیٹ ورک) کی جانب سے پاک فوج کے جانبازوں کو بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ اس تاریخی موقع پر ادارے نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کے جنگی جنون کو خاک میں ملا کر ثابت کر دیا ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ناقابلِ تسخیر ہے اور مودی سرکار کے سر سے جنگی جنون کا بھوت اتارنے کے لیے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت ہی کافی ہے۔

واضح رہے کہ ایک سال قبل جب بھارت نے ‘آپریشن سندور’ کے نام سے جارحیت کا آغاز کیا تھا، تو اس کے جواب میں پاکستان نے معرکہ حق کے تحت ‘آپریشن بُنْیَانٌ مَّرْصُوْص’ شروع کیا، جس نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے۔ چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ اور ولولہ انگیز قیادت میں پاک فوج نے ہر جنگی محاذ پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کا غرور چکنا چور کر دیا اور سرحدوں کی حفاظت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔

عوام میں جذبہ حب الوطنی کو مزید اجاگر کرنے اور افواجِ پاکستان کی خدمات کو سراہنے کے لیے کیو این این ورلڈ نے ایک خصوصی تحریری مقابلے کا اہتمام بھی کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد نوجوان نسل کو شہدا اور غازیوں کی عظیم قربانیوں سے روشناس کروانا اور دفاعِ وطن کے لیے مسلح افواج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنا ہے، تاکہ معرکہ حق جیسی کامیابیوں کا تسلسل ہمیشہ برقرار رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے