حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کر دی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 297 روپے 53 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے، جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل بھی ایک روپے 97 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کے بعد 309 روپے 50 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

دوسری جانب وفاقی حکومت نے پیٹرولیم لیوی میں بھی ردوبدل کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول پر لیوی 64 روپے 14 پیسے سے بڑھا کر 70 روپے 36 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، یعنی اس میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

اس کے برعکس ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی میں 6 روپے 22 پیسے فی لیٹر کمی کرتے ہوئے اسے 77 روپے 4 پیسے سے کم کر کے 70 روپے 82 پیسے فی لیٹر مقرر کر دیا گیا ہے، جبکہ مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لیٹر لیوی بدستور برقرار رکھی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر، یعنی رات 12 بجے سے نافذ العمل ہو گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے