پیٹرولیم مصنوعات سستی، مٹی کا تیل مہنگا

اسلام آباد (کیو این این ورلڈ) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا۔

وزارتِ پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 403 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد نئی قیمت 402 روپے 78 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 71 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 313 روپے 44 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ حکومت نے مسلسل دوسرے ہفتے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے، جبکہ گزشتہ جمعے کو بھی پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 5، 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے