قصور میں افسوسناک واقعہ، مسجد کا پردہ گرنے سے پڑوسی کھر میں سوئے 5 افراد لہولہان، ایک تشویشناک

سیالکوٹ: (کیو این این ورلڈ/ڈسٹرکٹ رپورٹر حسنین راجہ)پسرور میں تیز رفتار ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک حادثہ بڈیانہ موترہ روڈ پر پیش آیا جس نے علاقے میں سوگ کی فضا قائم کر دی۔

پولیس کے مطابق یہ حادثہ ساہو چک پٹرول پمپ کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل کو زور دار ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں دونوں سوار موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت 24 سالہ حسن اور 23 سالہ امن کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نواحی علاقے چوبارہ سے بتایا جاتا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور پولیس موقع پر پہنچ گئیں اور لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور ڈمپر ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

مقامی افراد نے اس حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ تیز رفتار گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ ایسے افسوسناک واقعات سے بچا جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے