واشنگٹن/سنگاپور (کیو این این ورلڈ) امریکی وزیر جنگ پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ امن مذاکرات میں پاکستان کی قیادت اہم کردار ادا کر رہی ہے اور پاکستان کو امریکا کا ایک مخلص دوست سمجھا جاتا ہے۔
سنگاپور میں ایک انٹرویو کے دوران پیٹ ہیگستھ نے کہا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو مثبت پیش رفت قرار دیا جا سکتا ہے، تاہم ایران کو کسی صورت ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات بتدریج مضبوط ہو رہے ہیں، اور اس عمل میں وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کردار قابلِ ذکر ہے، جو امن مذاکرات اور خطے میں استحکام کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔
امریکی وزیر جنگ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور دوستی میں اضافہ خطے میں امن و استحکام کے لیے مثبت پیش رفت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران سے متعلق فیصلے امریکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں گے۔