گوجرہ: گھریلو جھگڑا خون میں بدل گیا، خاتون گولی لگنے سے زخمی

گوجرہ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) تھانہ صدر گوجرہ کے نواحی علاقے میں میکے جانے کے تنازع پر افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں مبینہ طور پر شوہر نے فائرنگ کر کے اپنی بیوی کو شدید زخمی کر دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 358 ج ب کے رہائشی غلام شبیر کا اپنی اہلیہ فضیلت بی بی کے ساتھ میکے جانے کے معاملے پر معمولی جھگڑا ہوا، جو بعدازاں شدت اختیار کر گیا۔ جھگڑے کے دوران ملزم نے طیش میں آ کر اپنی بیوی کی ٹانگ پر فائر مار دیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا، جبکہ زخمی خاتون کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر گوجرہ نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے