آرمی ایوی ایشن کا افسوسناک حادثہ: ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران گر کر تباہ، شہادتیں

راولپنڈی (کیو این این ورلڈ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر مظفرآباد کے قریب افسوسناک حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں ہیلی کاپٹر میں سوار تمام اہلکار شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر ٹیک آف کے دوران تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اور ریکوری ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دی گئیں۔

ترجمان کے مطابق واقعے کی اصل تکنیکی وجوہات جاننے کے لیے بورڈ آف انکوائری کا حکم دے دیا گیا ہے تاکہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا سکیں۔

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور شہداء کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کیا گیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی مظفرآباد کے قریب ہونے والے اس افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے شہید اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے