9 لاکھ کا مالِ مسروقہ و اسلحہ برآمد، پولیس نے چور گینگ کے 3 ملزمان دھر لیے

اوکاڑہ (بیورو چیف ملک ظفر)ایس ایچ او تھانہ راوی طاہر بشیر کی سربراہی میں راوی پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چور گینگ کے سرغنہ کو دو ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت جمشید، اشفاق اور ممتاز کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے تقریباً 9 لاکھ روپے مالیت کا مالِ مسروقہ برآمد کر لیا گیا ہے، جس میں 3 عدد جانور، ایک موٹر سائیکل، ایک ٹیوب ویل موٹر، بجلی کی تاریں اور 2 لاکھ روپے نقدی شامل ہیں، جبکہ ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

دورانِ تفتیش ملزمان نے درجنوں چوری کی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے اور علاقے میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے