اوکاڑہ میں جائیدادوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف ملک ظفر)ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک کی زیر صدارت پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموویبل پراپرٹیز اسکروٹنی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں شہریوں کی جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق متعدد کیسز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو، اسسٹنٹ کمشنر، پولیس حکام اور متعلقہ فریقین بھی موجود تھے۔ اسکروٹنی کمیٹی کے سامنے جائیدادوں کی ملکیت سے متعلق مختلف کیسز پیش کیے گئے، جن کے ریکارڈ اور دستیاب دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ہدایت کی کہ تمام کیسز کو مکمل شفافیت، قواعد و ضوابط اور میرٹ کی بنیاد پر مرتب کیا جائے تاکہ حقائق کے مطابق فیصلے اور کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اموویبل پراپرٹیز آرڈیننس باہمی جائیدادی تنازعات کے خاتمے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ اس حکومتی اقدام کے تحت حقائق پر مبنی اور درست ڈیٹا مرتب کیا جائے تاکہ جائیدادوں سے متعلق معاملات کو قانون کے مطابق مؤثر انداز میں نمٹایا جا سکے۔

ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے کہا کہ عوام الناس کے جائیداد سے متعلق حقوق کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام معاملات قانون، قواعد و ضوابط اور میرٹ کے مطابق دیکھے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے