اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر کا انسداد پولیو ٹیموں کا دورہ، ٹارگٹ مکمل کرنے کی ہدایت

اوکاڑہ: (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے انسداد پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور مقررہ ہدف کے حصول کیلئے ہدایات جاری کیں۔

انہوں نے فیلڈ میں جاری سرگرمیوں کی چیکنگ کے دوران گھر گھر جا کر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کے عمل کا معائنہ کیا اور ٹیموں کو مزید محنت اور ذمہ داری کے ساتھ کام کرنے کی تلقین کی۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مرزا راحیل بیگ کا کہنا تھا کہ انسداد پولیو مہم کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور کوئی بھی بچہ پولیو ویکسین سے محروم نہ رہے۔ انہوں نے ٹیموں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی ذمہ داریاں دیانتداری اور جذبے کے ساتھ سرانجام دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ مہم کی کامیابی کیلئے مائیکرو پلان پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ہر گھر تک رسائی حاصل کی جائے۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ٹیموں کی مسلسل نگرانی کریں اور درپیش مسائل کا فوری حل یقینی بنائیں۔

انتظامیہ کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پولیو کے مکمل خاتمے تک ایسی کاوشیں بلا تعطل جاری رکھی جائیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے