رینالہ خورد: تیز رفتاری نے 4 جانیں نگل لیں، مختلف حادثات میں خواتین اور بچے بھی زخمی

اوکاڑہ(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف ملک ظفر) اوکاڑہ کے علاقے دھوبی بازار میں گھریلو رنجش کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ شوہر کو قتل کردیا۔ پولیس نے مرکزی ملزمہ کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق واقعہ دھوبی بازار کے علاقے میں پیش آیا جہاں مقتول کو مبینہ طور پر اس کی بیوی نے ایک خاتون اور دو مردوں کے ساتھ مل کر قتل کیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان نے مقتول کے گلے میں رسی ڈال کر اسے موت کے گھاٹ اتارا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والی مرکزی ملزمہ مقتول کی دوسری بیوی ہے۔ مقتول کے بیٹے علی حیدر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں خاتون سمیت چار افراد کو نامزد کیا گیا ہے۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کے مختلف پہلوؤں پر تحقیقات جاری ہیں جبکہ فرار دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس کے مطابق جلد تمام ملزمان کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے