اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) گورنمنٹ گریجویٹ کالج اوکاڑہ میں “معرکۂ حق” کے عنوان سے ایک پُروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلبہ نے بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ شرکت کی اور قومی و نظریاتی موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
تقریب کالج کے لائبریری ہال میں منعقد ہوئی جہاں اساتذۂ کرام اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ پروگرام کے دوران تقریری مقابلہ بھی منعقد کیا گیا، جس میں طلبہ نے مدلل اور پُراثر انداز میں خطاب کرتے ہوئے معرکۂ حق کی اہمیت، قربانی اور سچائی کے پہلوؤں کو اجاگر کیا۔
تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر حسن رضا اقبالی نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے، جبکہ شرکاء نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا۔ مقابلے میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا، جس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی۔
اس موقع پر پرنسپل پروفیسر سردار علی حیدر ڈوگر نے کامیاب طلبہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل میں حق، سچائی اور قربانی کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تعلیمی ادارے طلبہ کی فکری و اخلاقی تربیت میں اپنا کردار بھرپور انداز میں ادا کرتے رہیں گے۔