ننکانہ صاحب (کیو این این ورلڈ/ احسان اللہ ایاز)ڈی پی او ننکانہ صاحب ارسلان زاہد نے ضلعی پولیس کی ویلفیئر کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے رفاہ انٹرنیشنل کالج ننکانہ صاحب کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے، جس کے تحت پولیس شہداء، حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی۔
اس موقع پر رفاہ انٹرنیشنل کالج کے ڈائریکٹر و پرنسپل محمد محسن، وائس پرنسپل رائے محمد اعظم اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہشام طاہر بھی موجود تھے۔
معاہدے کے مطابق شہداء پولیس کے بچوں کو 100 فیصد فیس رعایت دی جائے گی جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس ملازمین کے بچوں کو 50 فیصد فیس میں رعایت حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈی پی او دفتر کی ویلفیئر برانچ اور پولیس تحفظ مرکز کی وساطت سے آنے والے مستحق دو بچوں کو بھی فیس میں خصوصی رعایت دی جائے گی۔
اس موقع پر پرنسپل محمد محسن نے کہا کہ اس معاہدے کا مقصد تعلیم کے فروغ کے ساتھ ساتھ شہداء اور کم آمدن والے پولیس ملازمین کے بچوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنا ہے تاکہ وہ روشن مستقبل کی جانب بڑھ سکیں۔