حیات پتافی میں کارروائی، تاش پر جوا کھیلنے والے ملزمان دھر لیے گئے

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری)ایس ایس پی گھوٹکی محمد انور کھیتران کی ہدایت پر گھوٹکی پولیس نے جواریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھتے ہوئے ایک بڑی کارروائی میں 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ایس ایچ او تھانہ جروار اعجاز علی جسکانی نے اسٹاف کے ہمراہ دورانِ گشت خفیہ اطلاع پر حیات پتافی میں کارروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جوا کھیلنے والے افراد پر چھاپہ مارا اور انہیں گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک عدد تاش اور 2000 روپے نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

گرفتار افراد میں محبوب علی ولد راھزن مہر، بابر علی ولد قالو بھٹی، علی نواز ولد عنایت نوہانی، ندیم ولد حبیب بھٹی اور حقنواز ولد عنایت نوہانی شامل ہیں۔

پولیس نے تمام ملزمان کو تھانہ جروار منتقل کر کے ان کے خلاف کرائم نمبر 55/2026 دفعہ 5 سندھ جوئے ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔

ترجمان گھوٹکی پولیس کے مطابق علاقے میں جرائم کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے