پیڑے والی میں المیہ: شوہر نے 26 سالہ بیوی کی جان لے لی

ننکانہ صاحب ( کیو این این ورلڈ/احسان اللہ ایاز) تھانہ صدر کے نواحی گاؤں پیڑے والی میں گھریلو ناچاقی کے باعث شوہر نے مبینہ طور پر اپنی ہی بیوی کو قتل کر دیا۔ دلخراش واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈی پی او ارسلان زاہد پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 26 سالہ زنیرہ کے نام سے ہوئی ہے۔ ڈی پی او ننکانہ نے جائے وقوعہ کا تفصیلی معائنہ کیا اور مقتولہ کے سوگوار ورثاء سے ملاقات کر کے انہیں انصاف کی فراہمی اور ہر ممکن تعاون کی مکمل یقین دہانی کرائی۔

واقعہ کے فوراً بعد کرائم سین یونٹ اور پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کی ٹیموں نے موقع سے اہم سائنسی و قانونی شواہد اکٹھے کر لیے ہیں جبکہ معاملے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ڈی پی او ارسلان زاہد کے حکم پر فرار ملزم کی فوری گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں اور چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سفاک ملزم کو جلد گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے