سینئر صحافی ملک مجید وہوچہ کی صاحبزادی نے نویں میں 513 نمبر حاصل کر لیے

ڈیرہ غازی خان ( کیو این این ورلڈ/جواد اکبر کی رپورٹ) ایکسیلنس گرلز سکول کی ہونہار طالبہ اور ڈیرہ غازی خان کے سینئر صحافی ملک مجید وہوچہ کی صاحبزادی بینظیر نے نویں جماعت کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔ طالبہ بے نظیر(رول نمبر 141031) نے ڈیرہ غازی خان تعلیمی بورڈ کے تحت 555 میں سے 513 نمبر حاصل کر کے تعلیمی میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور اپنے والدین اور اساتذہ کا نام روشن کر دیا ہے۔

اس شاندار کامیابی پر پریس کلب ڈیرہ غازی خان سینئرنائب صدر الیکٹرانک میڈیا ڈاکٹر غلام مصطفے بڈانی ،نائب صدر پریس کلب چوہدری شکیل احمد ،نائب صدر انجمن صحافیان منظور خان لغاری،سابق سینئر نائب صدر انجمن صحافیان عامر رضا قادری اور ممبر مجلس عاملہ پریس کلب شہزاد خان یوسفزئی نے ملک مجید وہوچہ اور ان کی بیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ طالبہ کو مستقبل میں بھی اسی طرح کی مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔

اس موقع پر صحافتی، تعلیمی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مبارکباد دینے والوں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے جس پر سینئر صحافی ملک مجید وہوچہ نے تمام مبارکباد دینے والے احباب اور خیر خواہوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے