میرپور ماتھیلو: بھیل برادری کی خواتین پر رکشہ ڈرائیور کا مبینہ تشدد

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ/ نامہ نگار مشتاق علی لغاری)میرپور ماتھیلو میں بھیل برادری کی خواتین پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے، جس کے بعد شہر بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ واقعہ چند روز قبل ایک نوجوان لڑکی کے اغوا کے معاملے پر پیش آیا جب بھیل برادری کی خواتین نے ایک رکشہ ڈرائیور سے اس حوالے سے پوچھ گچھ کی۔

بتایا گیا ہے کہ خواتین کے سوال کرنے پر رکشہ ڈرائیور مشتعل ہو گیا اور اس نے غصے میں آ کر سرِعام خواتین پر تشدد شروع کر دیا۔ اس واقعے کے نتیجے میں خواتین کو نہ صرف جسمانی چوٹیں آئیں بلکہ انہیں شدید ذہنی اذیت اور ہراسانی کا سامنا بھی کرنا پڑا، جس پر علاقے کے مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔

متاثرہ خواتین اور ان کے اہل خانہ نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں ملوث شخص کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے۔ شہریوں نے بھی انتظامیہ اور پولیس سے اپیل کی ہے کہ ذمہ دار کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے تاکہ آئندہ کوئی ایسی ہمت نہ کر سکے۔

ٹویٹر(X) پر ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

https://x.com/QNN_World/status/2049851489192226944?s=20

فیس بک پیج پر ویڈیو دیکھنے کیلئے اس لنک پر کلک کریں

https://www.facebook.com/reel/961758019798670

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے