ڈیرہ غازی خان (کیو این این ورلڈ، ڈویژنل بیورو چیف مرید حسین ٹالپور) سابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) ڈیرہ غازی خان کے ضلعی صدر میر محمد مرزا خان تالپور نے رکن قومی اسمبلی سردار عبدالقادر خان کھوسہ کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان کے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران ڈیرہ غازی خان کے مختلف مسائل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر میر محمد مرزا خان تالپور اور سردار عبدالقادر خان کھوسہ نے ضلعی امور اور عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے فوری حل کی ضرورت پر زور دیا، تاکہ شہریوں کو درپیش مشکلات دور کرنے اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔
نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر بیرسٹر بلال سلیم نے رہنماؤں کو مسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی۔
ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے دیگر عہدیداران اور معززین بھی موجود تھے، جن میں ڈویژنل صدر کسان ونگ ذوالفقار بھٹی، ضلعی صدر لیبر ونگ ملک امتیاز احمد جھنجھ، امیدوار چیئرمین یونین کونسل نواں شمالی ثناء اللہ خان دستی، نائب صدر کسان ونگ ملک آصف آرائیں، امجد سردار، ضلعی صدر کسان ونگ سید احسان گیلانی اور جنت میر پٹھان سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں۔
ملاقات میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ ضلعی انتظامیہ اور عوامی نمائندوں کے باہمی رابطے کے ذریعے ڈیرہ غازی خان کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔