جنوبی کوریا کو شکست، میکسیکو کی پری کوارٹر فائنل میں شاندار رسائی

جنوبی کوریا کو شکست، میکسیکو کی پری کوارٹر فائنل میں شاندار رسائی
فیفا ورلڈ کپ 2026 میں میزبان میکسیکو نے گروپ اے میں اپنی مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرتے ہوئے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے والی پہلی ٹیم کا اعزاز حاصل کر لیا۔

میکسیکو نے گروپ اے کے اہم مقابلے میں جنوبی کوریا کو 0-1 سے شکست دی۔ اس کامیابی کے ساتھ میکسیکو کے پوائنٹس چھ ہو گئے اور وہ گروپ میں سرفہرست پوزیشن پر براجمان ہو گیا۔ اس سے قبل میکسیکو نے اپنے افتتاحی میچ میں جنوبی افریقہ کو 0-2 سے ہرایا تھا۔

گروپ اے کے دوسرے میچ میں چیکیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان مقابلہ 1-1 سے برابر رہا، جس کے بعد گروپ کی دیگر ٹیمیں میکسیکو کی برتری کا تعاقب کرنے میں ناکام رہیں۔ دو فتوحات کے بعد میکسیکو نے نہ صرف گروپ اے کی پہلی پوزیشن یقینی بنائی بلکہ ورلڈ کپ 2026 کے ناک آؤٹ مرحلے میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم بھی بن گئی۔

میکسیکو کی مضبوط دفاعی کارکردگی اور منظم کھیل نے اسے ٹورنامنٹ کے ابتدائی مرحلے میں ہی فیورٹ ٹیموں میں شامل کر دیا ہے۔ میزبان شائقین کو امید ہے کہ ٹیم اس شاندار فارم کو برقرار رکھتے ہوئے ٹورنامنٹ میں مزید آگے بڑھنے میں کامیاب ہوگی۔

اب گروپ اے کی باقی ٹیموں کے درمیان ناک آؤٹ مرحلے کی دوسری نشست کے لیے سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے، جبکہ میکسیکو اپنی آخری گروپ میچ میں چیکیا کے خلاف میدان میں اترے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے