میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظورعلی جوئیہ): میہڑ کے قریب تھرڑی محبت تھانے کی حدود میں نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر ایک نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تھرڑی محبت مانکاڻي لنک روڈ پر موٹر سائیکل سوار نوجوان وقار خاصخیلی کو نامعلوم مسلح ملزمان نے روک کر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ اس دوران نوجوان کی جانب سے مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی۔
فائرنگ کے نتیجے میں وقار خاصخیلی شدید زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور زخمی نوجوان کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے اسے مزید علاج کیلئے لاڑکانہ ریفر کر دیا۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ علاقے میں ملزمان کی تلاش کیلئے کارروائیاں جاری ہیں۔