میہڑ: پی ٹی الف کا ریلی اور مظاہرہ، مطالبات تسلیم نہ ہونے پر صوبائی احتجاج کا اعلان

میہڑ(کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظورعلی جوئیہ)میہڑ میں پاکستان تحریک اساتذہ (پی ٹی الف) تعلقہ میہڑ کی جانب سے اپنے جائز مطالبات کی منظوری اور مسائل کے حل کے لیے ایک احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس سلسلے میں سید علی اصغر شاہ اسکول سے میہڑ پریس کلب تک ایک ریلی بھی نکالی گئی، جس کی قیادت پی ٹی الف کے مرکزی جنرل سیکریٹری سندھ اعجاز چانڈیو، تعلقہ صدر اعجاز منگی، تعلقہ جنرل سیکریٹری عبدالصمد بگھیو، مطلوب ناریجو، لیاقت سومرو، محرم مغیری اور دیگر رہنماؤں نے کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ اساتذہ کے جائز مطالبات طویل عرصے سے پورے نہیں کیے جا رہے، جن میں سروس اسٹرکچر، غیر قانونی تبادلوں کا خاتمہ، اساتذہ کو مستقل کرنا اور پی ایس ٹی سے ایچ ایس ٹی میں ترقی کے امور شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ مطالبات کی فہرست صوبائی وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سیکریٹری تعلیم کو پیش کی جا چکی ہے، مگر تاحال اس پر کوئی عمل درآمد نہیں ہوا۔

اساتذہ رہنماؤں نے خبردار کیا کہ اگر مسائل فوری حل نہ کیے گئے تو تین دن تک تعلقہ پریس کلبوں کے سامنے اور اس کے بعد ضلعی و مرکزی سطح پر احتجاج کیا جائے گا۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ جب تک تمام جائز مطالبات تسلیم نہیں کر لیے جاتے، احتجاجی سلسلہ جاری رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے