انڈس ہائی وے پر حادثہ، دو موٹرسائیکل سوار تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ) انڈس ہائی وے لاڑکانہ روڈ پر راج واہ نہر کے قریب ایک موٹرسائیکل ٹوٹی ہوئی نہر کے پل سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے۔

مقامی رہائشیوں کی اطلاع پر اے سیکشن تھانے کی پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا۔

زخمیوں کی شناخت گاؤں بوٹھرو کے رہائشی محمد بخش ڈہر اور فراز پنہور کے نام سے ہوئی۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد دونوں زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے