میہڑ کے دعا چوک میں واقع ایک ایل پی جی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ

میہڑ (کیو این این ورلڈ/منظور علی جوئیہ)میہڑ کے دعا چوک میں واقع ایک ایل پی جی دکان میں سلنڈر پھٹنے سے خوفناک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں 14 سالہ مزدور عبدالعزیز جتوئی شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی شہریوں نے زخمی بچے کو فوری طور پر تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے اسے مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ریفر کر دیا گیا۔

واقعے کے بعد شہریوں نے دکانوں میں غیر معیاری ایل پی جی سلنڈرز کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی اور حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے