گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/محمد رمضان نوشاہی)گوجرانوالہ میں 30 ارب روپے مالیت کے میگا سیوریج درستگی منصوبے کا 80 فیصد ترقیاتی کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے ہدایت کی کہ مون سون سے قبل تمام ترقیاتی کام مکمل کیے جائیں۔
ایم ڈی واسا احد ڈوگر نے منصوبوں پر بریفنگ دی جبکہ ڈپٹی کمشنر نوید احمد بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے شہریوں اور عملے کی حفاظت کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد اور تمام سائٹس پر 24 گھنٹے کام جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منصوبے کی پیش رفت کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔
مصدقہ خبریں، ذمہ دارانہ صحافت
QNN World