میہڑ(کیو این این ورلڈ / نامہ نگار عامر علی ) قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی کال پر جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انڈس ہائی وے ککول موری پر دھرنا دیا گیا، جس کے باعث شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہوئی اور ہزاروں گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔ دھرنے کے باعث مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔
جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے انڈس ہائی وے بند کیے جانے کے بعد شاہراہ پر گاڑیوں کی طویل قطاریں جمع ہو گئیں، جس سے سفر کرنے والے شہریوں اور مسافروں کو مشکلات پیش آئیں۔
دھرنے میں جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں مولانا مسعود احمد پنہور، مولانا اظہر الحق صدیقی، مولانا مختار احمد پنہور، مولانا شفیق الرحمان ٻرڙو اور مولانا قاری عبدالرؤف بروہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنا قبلہ درست کرے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اپنے قائد مولانا فضل الرحمان پر جان بھی قربان کر دیں گے۔
رہنماؤں نے حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو اس سے بھی زیادہ سخت ردعمل دیا جائے گا۔
دھرنے کے باعث انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا رہا، جبکہ جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاجی مؤقف برقرار رکھنے کا اعلان کیا۔