رادھن سٹی میں افسوسناک حادثہ، رکشے کی ٹکر سے معصوم مہک دم توڑ گئی

میہڑ ( کیو این این ورلڈ/منظورعلی جوئیہ) رادھن پولیس تھانے کی حدود رادھن سٹی میں تیز رفتار رکشے کی ٹکر سے 5 سالہ معصوم بچی جاں بحق ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق 5 سالہ مہک دختر ریاض سولنگی پیدل جا رہی تھی کہ تیز رفتار رکشے نے اسے شدید ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں بچی شدید زخمی ہو گئی۔

واقعے کے فوراً بعد ورثاء نے ریسکیو 1122 کے ذریعے تشویشناک حالت میں بچی کو تحصیل ہسپتال میہڑ پہنچایا، جہاں ڈاکٹروں نے طبی امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن معصوم مہک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔ ضروری قانونی و طبی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی، جسے گھر پہنچانے پر بالخصوص اور علاقے میں بالعموم کہرام مچ گیا۔

حادثے کے بعد رکشہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ آخری اطلاعات تک رادھن تھانے میں واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا تھا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ فرار رکشہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے اور جلد اسے گرفتار کر لیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے