کالج انتظامیہ اور کالم نگار سلمان احمد قریشی کی جانب سے ہونہار طالب علم منیب احمد کی حوصلہ افزائی، کیش پرائز تقسیم

اوکاڑہ ( کیو این این ورلڈ/بیورو چیف ملک ظفر) نجی کالج میں طلبہ و طالبات کے اعزاز میں ایک پروقار استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تعلیمی و دیگر شعبوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طالب علم محمد منیب احمد کو ایک لاکھ پچاس ہزار روپے کا کیش پرائز دیا گیا۔ اس موقع پر کالج انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کی صلاحیتوں کو زبردست الفاظ میں سراہا گیا اور ان کی بھرپور حوصلہ افزائی کی گئی۔

تقریب میں خاص طور پر شریک کالم نگار سلمان احمد قریشی نے ڈائریکٹر چوہدری زاہد اور پرنسپل سر سرفراز کے ہمراہ ہونہار طالب علم کو انعامی چیک پیش کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کالم نگار سلمان احمد قریشی کا کہنا تھا کہ نوجوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے اور ان کی صحیح رہنمائی و حوصلہ افزائی معاشرے کے تمام افراد کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ طلبہ کو اپنی خداداد صلاحیتوں پر کامل اعتماد کرتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ مثبت و تعمیری سرگرمیوں میں بھی فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔

انہوں نے کالج کے ڈائریکٹر چوہدری زاہد، پرنسپل سر سرفراز اور تمام انتظامیہ کی تعلیمی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ادارہ اوکاڑہ میں فروغِ تعلیم کے لیے انتہائی نمایاں اور قابلِ تحسین کردار ادا کر رہا ہے۔ اس پروقار تقریب میں کالج انتظامیہ، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے