میہڑ (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار منظور علی جوئیہ): میہڑ کے قریب گاؤں پپری میں جگہ کے تنازع پر مہیسر برادری کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا، جس کے دوران ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 4 افراد زخمی ہوگئے۔
زخمیوں میں حاجی مقبول مہیسر، صدام مہیسر، عامر مہیسر اور اسنان مہیسر شامل ہیں۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں کو فوری طور پر تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ زخمیوں میں سے 2 افراد کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔
آخری اطلاعات تک واقعے کے حوالے سے اے سیکشن تھانے میں کوئی مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور حقائق سامنے آنے کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔