میہڑ (کیو این این ورلڈ/ منظور علی جوئیہ): میہڑ اے سیکشن تھانے کی حدود میں انڈس ہائی وے، لاڑکانہ روڈ پر راج واہ نہر کے قریب گاؤں دھنی بخش جتوئی کے پاس سے نامعلوم نوجوان کی گولیوں سے چھلنی لاش برآمد ہوئی ہے۔
مقامی افراد کی اطلاع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو شناخت اور ضروری کارروائی کے لیے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کردیا۔
پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں، تاہم مقتول نوجوان کی شناخت تاحال نہیں ہوسکی۔