میہڑ: گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ 17 سالہ نوجوان نے زندگی کا خاتمہ کر لیا

میہڑ(کیو این این ورلڈ/رپورٹ: منظور علی جوئیہ) میہڑ کے اے سیکشن تھانے کی حدود داؤد مہیسر میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گھریلو پریشانیوں سے دلبرداشتہ ہو کر 17 سالہ نوجوان اویس سیال نے مبینہ طور پر زہریلی دوا کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

اہل خانہ کے مطابق نوجوان نے گھریلو مسائل سے پریشان ہو کر یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ واقعے کے بعد ورثاء نے اویس سیال کو بے ہوشی کی حالت میں فوری طور پر تعلقہ اسپتال میہڑ منتقل کیا، تاہم ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس کے انتقال کی تصدیق کر دی۔

پولیس نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ لاش گھر پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا جبکہ اہل خانہ غم سے نڈھال دکھائی دیے۔

تھانہ اے سیکشن پولیس واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے