خیبر: اپوزیشن رہنماؤں کی باڑہ آمد، وزیراعلیٰ کی گرفتاری اور گورنر راج کی مخالفت

خیبر (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار نور حلیم آفریدی) ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی، علامہ راجہ ناصر عباس، اختر مینگل اور شاندانہ گلزار نے دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی گرفتاری، گورنر راج اور ایمرجنسی کے معاملے کی مذمت کی اور عوام سے ان اقدامات کے خلاف پُرامن احتجاج ریکارڈ کرانے کی اپیل کی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے باڑہ بازار کی تباہی اور زخمی سیاسی کارکنوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرنے پر گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کیا۔

کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ وہ پُرامن رہیں گے اور کسی بھی سرکاری املاک کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی رہائی کے لیے اپنی سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپوزیشن رہنماؤں نے گورنر راج اور ایمرجنسی کے نفاذ کی مخالفت کرتے ہوئے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنے احتجاج کو پُرامن رکھیں اور سیاسی و آئینی حقوق کے لیے جمہوری طریقہ اختیار کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے