گورنر خیبرپختونخوا کی بونیر حادثے کے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت

پشاور (کیو این این ورلڈ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بونیر میں مسافر ہائی ایس الٹنے کے حادثے میں 6 افراد کے جاں بحق اور 7 کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس دکھ کی گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

انہوں نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے