دھماکے کے بعد ریسکیو ٹیم پر حملہ، 2 امدادی اہلکار شہید

ڈیرہ اسماعیل خان (کیو این این ورلڈ)ڈیرہ اسماعیل خان میں مبینہ خودکش دھماکے کے زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کی فائرنگ سے دو ریسکیو اہلکار شہید ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق علاقہ درازندہ میں دھماکے کے زخمیوں کو لے جانے والی ایمبولینس پر فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو ریسکیو اہلکار جاں بحق ہوئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد خوارج کے خلاف سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل درازندہ میں مبینہ خودکش دھماکے میں دو سال کے بچے اور دو خواتین سمیت 12 افراد شہید ہو چکے ہیں۔ دھماکا ڈی آئی خان-کوئٹہ روڈ پر انسداد اسمگلنگ ’امن میلہ پولیس چیک پوسٹ‘ پر ہوا تھا، جہاں بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ سے ٹکرا گئی تھی۔

شہدا میں بچہ، خواتین کے ساتھ پولیس اور کسٹمز اہلکار شامل تھے، جبکہ کسٹم، پولیس اہلکاروں اور شہریوں سمیت 30 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے۔ کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے اور شہدا کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *