کندھ کوٹ: آفس سپرنٹنڈنٹ غلام ربانی چاچڑ کی کارکردگی مثالی قرار

کشمور (کیو این این ورلڈ/نامہ نگار) ضلع کشمور کندھ کوٹ میں محکمۂ تعلیم کی بہتری اور اصلاحات میں نمایاں کردار ادا کرنے والے آفس سپرنٹنڈنٹ غلام ربانی خان چاچڑ اپنی محنت، دیانتداری اور وقت کی پابندی کے باعث ایک مثالی سرکاری افسر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غلام ربانی خان چاچڑ نے اپنی ذمہ داریاں نہایت احسن انداز میں نبھاتے ہوئے محکمۂ تعلیم کے دفتری نظام میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ ان کی آمد کے بعد دفتر کا نظام منظم ہوا، فائلوں کی بروقت تکمیل ممکن ہوئی اور عوامی مسائل کے حل میں بھی نمایاں تیزی آئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ان کی سب سے نمایاں خوبی وقت کی پابندی اور دیانتداری ہے۔ وہ روزانہ بروقت دفتر پہنچ کر مکمل ذمہ داری کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں۔ ان کا کام کرنے کا انداز شفاف، منظم اور اصولوں کے مطابق ہے، جس کے باعث ہر معاملے کو انصاف کے تقاضوں کے مطابق نمٹایا جاتا ہے۔

علاقہ مکینوں اور تعلیمی حلقوں کا کہنا ہے کہ غلام ربانی خان چاچڑ جیسے فرض شناس افسران کی بدولت اداروں پر عوام کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ ان کی نگرانی میں عوام کو بہتر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جو ایک مثبت تبدیلی کی علامت ہے۔

غلام ربانی خان چاچڑ کا تعلق چاچڑ برادری سے ہے اور وہ ایک محنتی و باصلاحیت افسر کے طور پر اپنی پہچان بنا چکے ہیں۔ ان کی شخصیت نوجوانوں کے لیے ایک مثال ہے کہ محنت، سچائی اور اصولوں کی پاسداری سے کامیابی حاصل کی جا سکتی ہے۔

شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ایماندار اور محنتی افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ دیگر اداروں میں بھی بہتری لائی جا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے