کمشنر ساہیوال کا ریونیو سہولیات اور عوامی شکایات کے ازالے کے اقدامات تیز کرنے پر زور

اوکاڑہ (کیو این این ورلڈ / بیورو چیف ملک ظفر) کمشنر ساہیوال ڈاکٹر آصف طفیل کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں عوامی سہولت کے پیش نظر حکومتی ہدایات پر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر محمد اکرام ملک نے ریونیو سہولیات کی فراہمی، غیر قانونی ہاؤسنگ کالونیوں کے خلاف اقدامات، کنورژن کیسز اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کمشنر ساہیوال کو بریفنگ دی۔

کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے فلاح عامہ کے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ عوام کو ریونیو سہولیات کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں۔ حکومتی ہدایات کے مطابق غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف کارروائیاں بھی جاری رکھی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی شکایات کے مؤثر ازالے کے لیے ایک فعال طریقہ کار اپنانا ضروری ہے۔ اس سلسلے میں صوبائی محکموں کے ساتھ وفاقی محکموں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ بھی کی جائے تاکہ عوام کو درپیش مسائل کی نشاندہی اور ان کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔

کمشنر ساہیوال نے واضح کیا کہ عوامی ریلیف کے لیے حکومتی ہدایات پر عمل درآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے