پر میہڑ میں دیرینہ تنازع پر فائرنگ، غلام عباس کھاوڑ تشویشناک حالت میں لاڑکانہ منتقل

میہڑ ( کیو این این ورلڈ / نامہ نگار منظور علی جوئیہ ) میہڑ میں اے سیکشن تھانے کی حدود گاجی کھاوڑ لنک روڈ لونگ تنیو روڈ کے قریب مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک نوجوان کو شدید زخمی کر دیا۔

فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت گاؤں خان محمد کھاوڑ کے رہائشی غلام عباس کھاوڑ کے نام سے ہوئی ہے۔ واقعے کے فوری بعد مقامی افراد نے زخمی کو تشویشناک حالت میں تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا، جہاں سے ڈاکٹروں نے ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد حالت نازک ہونے کے باعث مزید علاج کے لیے لاڑکانہ ہسپتال ریفر کر دیا۔

زخمی نوجوان کے والد نصراللہ کھاوڑ نے ذرائع سے گفتگو کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے بھانجوں اکبر، کفایت اور منصف کھاوڑ نے گھات لگا کر ان پر حملہ کیا اور فائرنگ کر کے ان کے بیٹے کو شدید زخمی کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے درمیان پہلے سے ہی پرانا تنازع چلا آ رہا ہے، جس کی بناء پر یہ واقعہ پیش آیا۔

دوسری جانب اے سیکشن پولیس میہڑ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے اور تمام پہلوؤں کا جائزہ لیتے ہوئے معاملے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے