شہدادکوٹ: عمران خان عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں، سہیل آفریدی

شہدادکوٹ (کیو این این ورلڈ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ظلم و جبر کے باوجود بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی کارکن ثابت قدم ہیں اور اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

شہدادکوٹ میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ انہیں بتایا گیا تھا کہ اندرونِ سندھ میں صرف ایک ہی سیاسی جماعت کا اثر و رسوخ ہے، تاہم شہدادکوٹ پہنچ کر انہیں یہاں پاکستان تحریک انصاف ہی نمایاں نظر آئی ہے۔

سہیل آفریدی نے عمران خان کے علاج سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود بانی پی ٹی آئی کا شفا ہسپتال سے مناسب علاج نہیں کرایا جا رہا، تو ایسے میں کیا عوام عدالتوں سے انصاف کی امید رکھ سکتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان عدالتوں اور عوام کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ریلی کے شرکاء اور پارٹی کارکنوں سے سوال کیا کہ کیا وہ 27 ستمبر کو باہر نکلیں گے یا نہیں؟ اس موقع پر انہوں نے کارکنوں پر زور دیا کہ وہ پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں اور سیاسی جدوجہد جاری رکھیں۔

سہیل آفریدی نے دیگر سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میں مڈل کلاس سے تعلق رکھنے والا شخص بھی وزیراعلیٰ بن سکتا ہے، جبکہ دوسری جماعتوں میں پہلے والد، پھر بیٹی اور پھر بیٹے کو اہم مناصب ملتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے