بلوچستان: سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 24 گھنٹوں میں 36 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی /کوئٹہ (کیو این این ورلڈ)بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک,شعبان میں فتنہ الخوارج کے 4 ٹھکانے تباہ، 26 خوارجی ہلاک,مستونگ میں 6 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے،قلات میں 2، سبی کے علاقے بھاگ میں 2 دہشتگرد ہلاک،دہشتگردوں سے برآمد گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم تباہ،72 گھنٹوں میں بلوچستان میں 48 دہشتگرد ہلاک: آئی ایس پی آر

تفصیلات کے مطابق بلوچستان سکیورٹی فورسز کی جانب سے فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر کارروائیاں جاری ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مستونگ، کوئٹہ، قلات اور سبی میں متعدد کارروائیاں کی گئیں، جن کے دوران دونوں گروہوں سے تعلق رکھنے والے 36 دہشتگرد ہلاک کیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق کوئٹہ کے علاقے شعبان میں فتنہ الخوارج کے چار ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جہاں 26 خوارجی ہلاک ہوئے۔ مستونگ میں کارروائی کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 6 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا، جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے برآمد ہونے والا گولہ بارود اور دیسی ساختہ بم موقع پر ہی تباہ کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق قلات میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کے دوران بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگرد ہلاک کیے گئے، جبکہ سبی کے علاقے بھاگ میں بھی بھارتی اسپانسرڈ 2 دہشتگردوں کو ہلاک کیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گزشتہ 72 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کے مجموعی طور پر 48 دہشتگرد ہلاک کیے جا چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے