فیصل کریم کنڈی اور اختیار ولی کی ملاقات، صوبے کی سیاسی صورتحال اور امن و امان پر گفتگو

پشاور (کیو این این ورلڈ) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے اطلاعات اختیار ولی خان کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات ہوئی، جس میں صوبے کی سیاسی صورتحال، امن و امان، جاری ترقیاتی منصوبوں اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنے، ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے اور عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں۔ عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاقی اور صوبائی سطح پر متعلقہ فریقوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔

انہوں نے صوبے میں ترقیاتی عمل کو مؤثر بنانے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ٹھوس اقدامات کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاشی ترقی اور ترقیاتی منصوبوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے امن و امان کا قیام ضروری ہے۔

گورنر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کو بہتر سہولیات اور مواقع فراہم کرنے کے لیے حکومت پُرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے