گوجرانوالہ(کیو این این ورلڈ/بیوروچیف محمدرمضان نوشاہی ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ گوجرانوالہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مختلف عدالتی پراجیکٹس کا باضابطہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر انسپکشن جج لاہور ہائیکورٹ جسٹس سید شہباز علی رضوی بھی چیف جسٹس کے ہمراہ موجود تھے۔
دورے کے دوران ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ندیم طاہر سید نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو ضلعی عدلیہ کی مجموعی کارکردگی اور جاری پراجیکٹس سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔
چیف جسٹس عالیہ نیلم نے عدالتی امور اور کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے سائلین کو انصاف کی بروقت فراہمی اور عدالتوں میں بنیادی و فنی سہولیات کی مزید بہتری پر خصوصی زور دیا۔