گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/ بیورو چیف محمد رمضان نوشاہی)سینیئر رہنما مسلم لیگ ن این اے 77 طارق اشرف خان، سابق چیئرمین رانا محمد اعظم خان، صدر پریس کلب عالم چوک رجسٹرڈ چوہدری عظمت اللہ مہر اور علی اشرف خان ایڈووکیٹ پر مشتمل وفد نے نیئر جمیل عرف بلو بھٹی سے ملاقات کی اور انہیں چیمبر آف کامرس میں کامیابی پر دلی مبارکباد پیش کی۔
اس موقع پر وفد کے ارکان نے نیئر جمیل عرف بلو بھٹی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چیمبر آف کامرس میں ان کی کامیابی تاجر برادری کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وفد نے امید ظاہر کی کہ نیئر جمیل عرف بلو بھٹی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھاتے ہوئے کاروباری برادری کو درپیش مسائل کے حل اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔
ملاقات کے دوران وفد نے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔