گوجرانوالہ: کمشنر محمد علی کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات پر فوری کارروائی کے احکامات

گوجرانوالہ(بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی)وزیراعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن محمد علی اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں کمشنر محمد علی نے دو گھنٹے سے زائد وقت تک شہریوں کے مسائل انفرادی طور پر سنے اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔

کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر سعدیہ جمال، تحصیلدار عثمان غنی، چیف آفیسر خالد رشید سمیت مختلف سرکاری محکموں کے سربراہان اور افسران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات براہ راست افسران کے سامنے پیش کیں، جن پر متعلقہ حکام کو ضروری کارروائی کی ہدایات جاری کی گئیں۔

انتظامیہ کے مطابق کھلی کچہریوں کا مقصد شہریوں کو سرکاری دفاتر کے چکر لگانے کے بجائے ان کی دہلیز پر مسائل کے حل اور فوری ریلیف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے