گوجرانوالہ: کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کی بڑی کارروائی، خطرناک ڈاکو علی حمزہ ہلاک

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف محمد رمضان نوشاہی)پولیس کے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) نے گوجرانوالہ میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث خطرناک اشتہاری ڈاکو کو ہلاک کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق پولیس کو مطلوب یہ خطرناک ملزم، جس کی شناخت علی حمزہ کے نام سے ہوئی ہے، بالآخر اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔

سی سی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم علی حمزہ ریکارڈ یافتہ تھا اور اس کے خلاف سنگین نوعیت کے 34 مقدمات درج تھے۔ ملزم عرصہ دراز سے علاقے میں لوٹ مار کی وارداتوں میں ملوث تھا اور اس نے اپنی مجرمانہ سرگرمیوں سے پولیس کی ناک میں دم کر رکھا تھا۔

کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ڈاکو کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ اس نیٹ ورک سے وابستہ دیگر فرار ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے