سرخی: جروار: یومِ عاشورہ پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات، ایس ایچ او اعجاز علی جسکانی کی خود نگرانی

گھوٹکی (کیو این این ورلڈ / نامہ نگار مشتاق علی لغاری): یومِ عاشورہ کے موقع پر جروار میں امن و امان کے قیام اور عزادارانِ امام حسینؑ کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ ایس ایچ او جروار اعجاز علی جسکانی اپنی پولیس نفری کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں، مجالس اور جلوسوں کے راستوں پر سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق امام بارگاہ آلِ عباس (درگاہ خیر شاہ)، امام بارگاہ الحسینی سٹی جروار، امام بارگاہ السجاد سٹی جروار سمیت دیگر امام بارگاہوں پر اضافی نفری تعینات کر دی گئی ہے، جبکہ حساس مقامات پر خصوصی نگرانی، مؤثر ناکہ بندی اور مسلسل پولیس گشت جاری ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹا جا سکے۔

ایس ایچ او اعجاز علی جسکانی نے کہا کہ یومِ عاشورہ کے تمام جلوسوں اور مجالس کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے تمام پولیس اہلکار انتہائی مستعدی سے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مکمل تعاون کریں، کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور امن، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے