گھوٹکی: سیپکو افسر کی مبینہ متنازع ویڈیو وائرل، شہریوں میں تشویش

گھوٹکی(کیو این این ورلڈ/نامہ نگار مشتاق علی لغاری) سپرنٹنڈنگ انجینئر سیپکو غلام علی تنیو کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں ان سے منسوب متنازع گفتگو سامنے آنے کے بعد شہریوں اور صارفین میں شدید تشویش پائی جا رہی ہے۔

وائرل ویڈیو میں مبینہ طور پر غلام علی تنیو یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ “میں بھی نشے کا عادی ہوں، نشہ کرتا ہوں” جبکہ ایک اور جملے میں مبینہ طور پر کہا گیا کہ “میں بھی آئس پیتا ہوں، آئس پی کر کام کرتا ہوں۔”

ویڈیو میں مزید مبینہ طور پر یہ گفتگو بھی سامنے آئی ہے کہ “نوکری کرنی ہے تو کام کرو، جو بھی آئے گولی مار دو، ایف آئی آر کٹوادو۔”

سیپکو کے اعلیٰ افسر سے منسوب ان مبینہ بیانات کے بعد سوشل میڈیا پر ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جبکہ مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر شدید ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ معاملے کی شفاف تحقیقات ہونی چاہییں تاکہ حقائق عوام کے سامنے لائے جا سکیں۔

شہری اور سماجی حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وائرل ویڈیو کا فوری نوٹس لے کر غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں اور اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے