کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایت: 159 فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ، غیر معیاری اشیاء تلف

گوجرانوالہ (کیو این این ورلڈ/ بیوروچیف محمدرمضان نوشاہی) کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کی ہدایات پر پنجاب فوڈ اتھارٹی گوجرانوالہ کی جانب سے ملاوٹ مافیا کے خلاف بلاتفریق اور بلاامتیاز کارروائیاں مسلسل جاری ہیں۔

ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے ضلع بھر میں 159 مختلف مقامات پر فوڈ آئوٹ لٹس کو چیک کیا۔ اس دوران حفظان صحت کے اصولوں کی مختلف خلاف ورزیوں پر 17 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 3 لاکھ 55 ہزار 500 روپے کا بھاری جرمانہ عائد کیا گیا۔

کارروائیوں کے دوران پنجاب فوڈ اتھارٹی نے 60 لیٹر ملاوٹ شدہ دودھ، 23.5 کلو کھلے مصالحہ جات، 4.65 کلو ممنوعہ اشیاء، 5 لیٹر خراب آئل اور 0.5 کلو مختلف غیر معیاری غذائی اشیاء موقع پر ہی تلف کر دیں۔

علاوہ ازیں شہر میں داخل ہونے والے دودھ کی معیار کی جانچ کے لیے 48 دودھ بردار گاڑیوں کو روک کر 6,650 لیٹر دودھ کا معائنہ کیا گیا۔ معائنے کے دوران خلاف ورزی پائے جانے پر 2 دودھ بردار گاڑیوں کو مجموعی طور پر 3,500 روپے جرمانہ کیا گیا۔

اس موقع پر حکام کا کہنا تھا کہ شہریوں کو معیاری اور خوارک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ملاوٹ، غیر معیاری اور مضرِ صحت اشیاء کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی سخت انداز میں جاری رہیں گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے