کام سے واپسی پر حملہ، ڈسکہ میں شہری فائرنگ سے جاں بحق

سیالکوٹ (کیو این این ورلڈ / ڈسٹرکٹ رپورٹر حسنین راجہ) ڈسکہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک محنت کش جاں بحق ہو گیا، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق مقتول ہاشم مقامی پٹرول پمپ پر ڈیوٹی ختم کرنے کے بعد موٹرسائیکل پر گھر جا رہا تھا کہ راجوکے کے قریب پہلے سے موجود نامعلوم مسلح افراد نے اس پر اچانک فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر ریسکیو 1122 کو اطلاع دی۔

ریسکیو اہلکاروں نے زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہد اکٹھے کیے۔ بعد ازاں مقتول کی لاش کو ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق تھانہ موترہ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کی شناخت کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے